بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بی سی پرزکات کا کیا حکم ہے؟

سوال

میں نے دس ماہ  کی ایک بی سی ڈالی ہے، ابھی بی سی نکلی نہیں ہے، نو  ماہ کی بی سی  ہو چکی ہے تو کیا مجھے اس کی زکات دینی ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں تو اب تک جو نو ماہ کی بی سی جمع  کرائی ہے اپنے کل مال میں اس کو بھی شامل کر کے کل کا ڈھائی فی صد بطورِ زکات ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔ اور اگر آپ پہلے سے صاحب نصاب نہ ہوں، البتہ نو ماہ کی بی سی کی رقم کو ملانے سے آپ کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقدی بن جاتی ہو تو جس مہینے اتنی رقم ہوئی اس وقت سے آپ صاحبِ نصاب شمار ہوں گے اور سال مکمل ہونے پر بھی اگر آپ صاحبِ نصاب برقرار رہے تو کل کا ڈھائی فی صد ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201017
تاریخ14-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں