بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کے بعد روزے کی نیت کرنے سے روزے کا حکم

سوال

رات 12 بجے  طبیعت خراب تھی اور سحری کے لیے بھی جب اٹھایا تو میں نے کہا کہ میں روزہ نہیں رکھ سکتا. لیکن جب فجر کی نماز کے بعد جاگ آئی تو وضو کرکے نماز پڑھ لی. اور ساتھ میں روزہ کی نیت کی،  اب میرا روزہ ہوگا کہ نہیں؟  12 بجے  کے بعد کچھ کھایا پیا نہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص رمضان میں  رات سے روزے  کی نیت نہیں کر سکا تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ نصفِ نہارِ شرعی (شرعی طور پر آدھا دن ہونے ) سے پہلے روزے کی نیت کر لے، اگر کوئی شخص اس وقت سے پہلے روزے کی نیت کر لے گا تو اس کا روزہ درست ہو جائے گا؛  لہذا جب آپ نے فجر کی نماز پڑھی اور روزے کی نیت کر لی اور صبح صادق کے بعد سے پورا دن کچھ نہیں کھایا پیا تو آپ کا روزہ درست ہو گیا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201015
تاریخ14-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں