بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں فحش تصاویر دیکھنے سے انزال ہوگیا

سوال

اگر روزے کی حالت میں گندی تصویریں اور وڈیو دیکھ لی اور فراغت ہوگئی تو روزہ باقی رہا یا نہیں؟

جواب

فلم بینی مطلقاً ناجائز ہے، اگر فحش ہو تو دوہرا گناہ ہے، اور رمضان میں ہو تو کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے واقعۃً مذکورہ فعل سرزد ہوا ہے تو اسے سچی توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ جہاں تک روزے کے فساد وعدمِ فساد کا تعلق ہے تو  اگر انزال ہونے کی اپنے عمل کا دخل نہیں تھا صرف دیکھنے سے ہی انزال ہوگیا تو روزہ برقرار رہا فاسد نہیں ہوا۔

تحفة الفقهاء - (1 / 353):
"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورةً ولا معنىً". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201013
تاریخ14-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں