بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں ناک کھولنے کے لیے وکس بام کا استعمال

سوال

روزہ کی حالت میں ناک بند ہونے کی صورت میں وکس کریم سونگھنا کہ بند ناک کھل جائے، جائز ہے؟ 

جواب

روزہ کی حالت میں جسم کے بیرونی حصہ مثلاً ناک وغیرہ کے اوپر یا اس کے اطراف میں وکس بام لگانا یا وکس بام اس طرح سونگھنا کہ اس کے ذرات ناک کے اندر نہ جائیں، جائز ہے،  اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):
" ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201012
تاریخ14-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں