روزہ میں بیوی کو چھونا
سوال
کیا روزے کی حالت میں اپنی بیوی کو چھو سکتے ہیں جب کہ نیت ہم بستری کی نہ ہو؟
جواب
روزے کی حالت میں ہم بستری کی نیت کے بغیر بیوی کو چھونا جائز ہے، اس سے روزہ پر اثر نہیں پڑتا۔
باقی روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ بوس وکنار میں اگر انزال کا خوف ہو یا جماع میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو اس حالت میں بیوی سے بوس وکنار مکروہ ہوگا۔اور اگر اس صورت میں انزال (منی خارج) ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے جوان آدمی کو اس سے پرہیزکرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

