عمرہ پر جاتے ہوئے دو ہزار ریال کی فیس (جرمانہ) سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کا حکم
سوال
کیافرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ سال میں دوسری دفعہ عمرہ پر جانے کی صورت میں 2000 ریال کی فیس سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوایا جا سکتا ہے؟
جواب
دوسال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت کا دو ہزار ریال لینا جائزنہیں، لہذا اگر کسی جائز ذریعہ سے اس جرمانے سے بچنا ممکن ہو تو اس ذریعہ کو اختیار کرنا جائز ہے، نیا پاسپورٹ بنانے کے لیے اگر جھوٹ یا کوئی اور ناجائز کام کرنے کی نوبت نہیں آتی تو بنا سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

