ہاؤس بلڈنگ فنانس کے قرضے والے فلیٹ پر زکات کا حکم
سوال
میں نے ایک فلیٹ خریدا ہے، جس پر ہاؤس بلڈنگ کا قرضہ ہے۔ مجھے جو کرایہ وصول ہوتاہے وہ میں ہاؤس بلڈنگ کو قرضے کی مد میں ادا کرتی ہوں۔ کیا مجھے اس پر زکات دینی ہوگی؟
جواب
اگر آپ نے مذکورہ فلیٹ تجارت (بیچ کر نفع کمانے ) کی نیت سے نہیں خریدا ہے تو اس فلیٹ پر زکات واجب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گھر خریدنے کے لیے سودی قرضہ لینا جائز نہیں ہے، اگر آپ نے سودی قرض لے کر فلیٹ خریدا ہے تو جلد از جلد اس سے چھٹکارے کی کوشش کیجیے، اور اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار بھی کیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

