27 تولہ سونے کی زکاۃ
سوال
سونا ۲۲ کیرٹ کے حساب سے ۲۷ تولہ پر کتنے روپے کی زکات بنتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اسی سونے میں سے زکاۃ دینا چاہتے ہیں تو اس 27 تولہ کا چالیسواں حصہ(ڈھائی فی صد) یعنی7 گرام 873 ملی گرم زکاۃ میں دے دیں۔ اور اگر اس کی قیمت دینا چاہتے ہیں تو زکاۃ کی ادائیگی کے دن بازار میں 22 کیرٹ سونے کی جو قیمتِ فروخت ہو اس کے اعتبار سے 27 تولہ سونے کی قیمت لگا کر اس کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فی صد زکاۃ ادا کردیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

