تہجد کی نماز کا طریقہ
سوال
تہجد کی نماز کا کیا کوئی خاص طریقہ ہے یا عام نماز کی طرح پڑھ لیا جائے؟
جواب
تہجد کی نماز کا طریقہ وہی ہے جو عام نفل نماز کا ہے، اس کا الگ سے شریعت میں کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں ہے، البتہ تہجد رات کے آخری حصہ میں پڑھنا افضل ہے،اور تہجد کی نماز میں افضل یہ ہے کہ آٹھ رکعت چار سلام کے ساتھ پڑھی جائیں، یعنی دو ، دو رکعت کرکے پڑھی جائیں، اور ممکن ہو تو قدرے طویل تلاوت کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200982
تاریخ13-05-2019

