عمیس نام
سوال
میں نے اپنے بیٹے کا نام "عمیس" رکھا ہے، کیا یہ نام کسی صحابی کا ہے؟
جواب
”عُمَیْس“ یہ ”عمس“ سے بنا ہے، اس کا معنی ہے ”شدت“ سیاہی وغیرہ (لسان العرب وغیرہ) کتبِ سیرو تاریخ میں اس نام کے کسی ”صحابی“ کا ذکر نہیں ملتا۔
مذکورہ نام کی بجائے کسی صحابی کے نام پر، یا اچھا بامعنی نام رکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200975
تاریخ13-05-2019

