زکاۃ کی رقم سے راشن خرید کر مستحق کو دینا
سوال
کیا زکاۃ کی رقم سے کسی مستحق کو راشن دیا جا سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں! زکاۃ کی رقم سے راشن خرید کر مستحق کو مالک بنا کردیا جا سکتا ہے، اس طرح زکاۃ ادا کرنے والے کی زکاۃ ادا ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200973
تاریخ13-05-2019

