کیا قصر نماز کی قضا مقیم ہونے کی صورت میں قصر ہی ادا کرنی ہوگی؟
سوال
کیا قصر کی قضا مقام پر پہنچنے پر بھی قصر ہوگی؟
جواب
اگر کسی کی ظہر، عصر یا عشاء کی نماز سفرِ شرعی کی حالت میں قضا ہوئی ہو تو اس کی قضا قصر ہی کی جائے گی، چاہے قضا سفر میں کرے یا حضر (اقامت کی حالت)میں کرے۔ اسی طرح سے حضر میں قضا ہونے والی نماز کی قضا مکمل نماز کی صورت میں کرنی ہوگی چاہے قضا سفر میں کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200972
تاریخ13-05-2019

