بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علینا نام رکھنا

سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ’’علینا‘‘  رکھ سکتا ہوں؟ اور مجھے ’’علینا‘‘ کا مطلب بھی بتا دیں!

جواب

’’عَلَیْنَا‘‘  کا عربی زبان میں درست تلفظ  "ع"  اور "ل" پر زبر اور "ی" ساکن کے ساتھ  ہے۔ اور ’’ہم پر‘‘ کے معنی میں مستعمل ہے، یہ نام رکھنا درست نہیں۔

البتہ ’’عَلِیْنَه‘‘ (یعنی آخر میں الف کے بجائے "ہ" کےساتھ عربی میں مستعمل ہے، جس کا معنی ہے: واضح اور ظاہر۔ اس تلفظ کے ساتھ نام رکھ سکتے ہیں۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے یا عمدہ معانی والے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200969
تاریخ12-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں