بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دکان میں کتنا مال موجود ہونے کی صورت میں زکات واجب ہوتی ہے؟

سوال

دوکان میں کتنامال ہو تو اس پر زکات واجب ہوتی ہے؟

جواب

دکان میں جو مالِ تجارت موجود ہو اس کی مالیت اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تو اس پر زکات واجب ہوتی ہے، اگر مالِ تجارت کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہو، لیکن ساتھ میں کچھ سونا یا چاندی یا نقدی بھی ملکیت میں موجود ہو اور سب کی مجموعی قیمت مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے تو بھی اس پورے مجموعے پر سال گزرنے کے بعد زکات واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200957
تاریخ12-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں