بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم سے رمضان میں پانی مانگنا

سوال

 کوئی مسلم روزے سے نہ ہو، وہ کسی غیر مسلم سے پانی مانگ سکتا ہے یا اس کے سامنے پانی پی سکتا ہے؟

جواب

غیر مسلم سے پانی مانگنے اور اس کے سامنے نوش کرنے میں تو حرج نہیں، البتہ اگر مہینہ رمضان کاہے اور مسلمان دن میں پانی پیتا ہے تو بہت براکرتا ہے، رمضان کے احترام کا تقاضا ہے کہ اگر کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تو بھی اعلانیہ نہ کھائے پیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200949
تاریخ12-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں