فکس ڈیپازٹ میں پیسے رکھوانا
سوال
میری تین بیٹیاں ہیں، میں ان کی شادی کے لیے فکس ڈپازٹ کرنا چاہتا ہوں، تاکہ پیسے بڑھتے رہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
بیٹیوں کی شادی کے لیے فکس ڈپازٹ میں پیسے رکھوا کر سود کمانا جائز نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرکے اگر سود کے پیسوں سے بیٹیوں کی شادی کی جاۓ گی تو اس میں برکت کیسے ہوگی! ! فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200937
تاریخ12-05-2019

