بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسکائپ پر نکاح کرنا

سوال

اسکائپ پر نکاح کرنا کیسا  ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

نکاح کے لیے جانبین(زوجین) کا  یا ان کے وکیلوں  کاایک مجلس میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر  کوئی ایک فریق اس مجلس میں موجود نہ ہو تو  یہ نکاح درست نہ ہوگا، اسکائپ پر دوسرے علاقے یا ملک سے بات کرنا ایک مجلس شمار نہیں ہوتا۔ہاں البتہ یہ ممکن ہے کہ جانبین میں سے جو یہاں مجلس میں موجود نہ ہو وہ کسی کو اپنا وکیل بنادے جو کہ اس کی جانب سے مجلسِ نکاح میں ایجاب / قبول کرلے، تو یہ نکاح منعقد ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ اسکائپ کے ذریعے دکھائی جانے والی ویڈیو بھی تصویر کے حکم میں ہے، اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200933
تاریخ11-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں