روزے کی حالت میں بیوی کے ماتھے پر بوسہ لینا
سوال
بیوی سے کافی عرصے کے بعد ہوائی اڈہ پے ملا قات ہو تو اس کے ماتھے کو چوم سکتے ہیں روزے کی حالت میں؟
جواب
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا اس صورت میں جائز ہے کہ شوہر کو اپنے نفس پر اعتماد ہو۔ ایئرپورٹ پر ایسا اقدام شرم وحیا کے منافی ہے، نیز موضعِ تہمت ہونے کی وجہ سے ممنوع ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200923
تاریخ11-05-2019

