نصرین کے کیا معنی ہیں؟
سوال
لفظ نصرین کے معنی کیا ہے؟
جواب
’’نصْرِیْن‘‘ صاد کے ساتھ لغتِ عربی میں مستعمل نہیں ہے، البتہ سین کے ساتھ ’’نِسْرِیْن‘‘: عربی لغت میں نون کے زیر کے ساتھ مستعمل ہے، جس کے معنی ایک خوش بودار پھول کے ہیں، اور یہ لڑکیوں کے لیے بطورِ نام بھی استعمال ہوتاہے۔
" نِسْرِين" : (معجم الغني) (نبات). ١- نَبَاتٌ مِنْ فَصِيلَةِ الوَرْدِيَّاتِ، وَرْدُهُ أَبْيَضُ عَطِرٌ، رَائِحَتُهُ قَوِيَّةٌ. ٢- نِسْرِينُ : اِسْمُ عَلَمٍ للإِنَاثِ".
ہاں! اگر مذکورہ لفظ کو ’’نَصْرَیْن‘‘ پڑھا جائے تو یہ ’’النَّصْر‘‘ مصدر کی تثنیہ ہوگا، جس کا معنی دو مرتبہ مدد اور نصرت کرنا ہوگا۔ لیکن یہ بطورِ نام استعمال نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

