والد کا بیٹے کے نام کے ساتھ اپنا نام لگانا
سوال
میرا نام ’’امانت اللہ نور‘‘ ہے، کیا میں اپنے بیٹے کانام محمد بن امانت اللّٰہ یا محمد بن امانت یا محمد بن نور رکھ سکتا ہوں؟ کیوں کہ میں نے اپنے پہلے بچوں کے نام کے ساتھ نور لگایا ہوا ہے، جیسے: عروہ نور ، اصبح نور۔
جواب
جی ! آپ اپنے بیٹے کا مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200911
تاریخ11-05-2019

