کیا صلاۃ التسبیح سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوجاتے ہیں؟
سوال
کیا صلاۃ التسبیح سے صغیرہ گناہ اور کبیرہ گناہ دونوں معاف ہوجاتے ہیں یا صرف صغیرہ گناہ؟
جواب
نیک اعمال سے گناہِ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں، کبیرہ گناہوں کی معافی کے لیے توبہ شرط ہے؛ لہذا اگر صلاۃ التسبیح کے ساتھ دل سے توبہ بھی کی جائے تو اللہ تعالی صغیرہ اور کبیرہ دونوں ہی گناہوں کو معاف فرما دیں گے ان شاءاللہ! البتہ جن گناہوں کا تعلق بندوں کے حقوق سے بھی ہے، ان سے توبہ کی تکمیل کے لیے ان بندوں کے حقوق کی ادائیگی یا حقوق کی معافی کرانی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

