Telenor کی سم استعمال کرنا
سوال
ٹیلی نار Telenor سم کے بارے میں علماءِ کرام کا کیا فتوی ہے کہ اس کا استعمال کیسا ہے؟ اس کے علاوہ اور کنکشن کے بارے میں بھی بتائیں۔
جواب
واضح رہے کہ غیر ملکی موبائل کمپنی کی سروس استعمال کرنا فی نفسہ جائز ہے، اگر اپنے ملک کی کمپنی اسی طرح سروس فراہم کررہی ہو تو ملی ودینی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے ملک یا اسلامی ممالک کی اشیاء استعمال کی جائیں، تاہم شرعاً غیر ملکی موبائل کمپنی کی سم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ یہ حکم عمومی احوال کا ہے، مخصوص احوال میں اُن حالات کے مطابق حکم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

