ایک سے زائد گاڑی پر زکات کا حکم
سوال
کسی فیملی کے پاس اگر دو گاڑیاں ہوں اور دونوں زیرِ استعمال ہوں، یعنی کسی کو بھی بیچنے کی یا منافع کمانے کی نیت نہ ہو تو کیا پھر بھی ان پر زکات ہوگی؟
جواب
اگر گاڑی تجارت ( یعنی بیچ کر نفع کمانے ) کی نیت سے نہیں خریدی تو اس پر زکات واجب نہیں ہوتی، چاہے گاڑیاں دو ہوں یا دو سے زیادہ ہوں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200887
تاریخ10-05-2019

