زکات کی رقم سے مستحقین کو ضرورت کا سامان دینا
سوال
اگر کوئی شخص اپنی زکات کے پیسے سے مستحق لوگوں کو استعمال کی چیز مثلاً پنکھا ، کولر وغیرہ لے کر دے تو کیا زکات ادا ہو جائے گی ؟
جواب
مستحقین کی ضرورت کا سامان زکات کی رقم سے خرید کر مستحقین کی ملکیت میں دینے سے زکات ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200886
تاریخ10-05-2019

