بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

افطاری سے پہلے دعا کرنا

سوال

افطاری سے پہلے دعا مانگنا کیسا ہے؟

جواب

حدیث شریف میں آتا ہے کہ روزہ دار کی دعا افطاری کے وقت رد نہیں کی جاتی، اس سے پتا چلتا ہے کہ افطاری کے وقت دعا کرنا عند اللہ محبوب اور پسندیدہ ہے؛ لہذا اس وقت پوری توجہ و آداب کے ساتھ خوب  دعا مانگنی چاہیے۔

سنن ابن ماجه (1/ 557):
"حدثنا هشام بن عمار قال: حدثنا الوليد بن مسلم قال: حدثنا إسحاق بن عبيد الله المدني، قال: سمعت عبد الله بن أبي مليكة، يقول: سمعت عبد الله بن عمرو بن العاص، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن للصائم عند فطره لدعوةً ما ترد». قال ابن أبي مليكة: سمعت عبد الله بن عمرو، يقول: إذا أفطر: اللهم إني أسألك برحمتك التي وسعت كل شيء أن تغفر لي".
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200885
تاریخ10-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں