بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’ اشز الرحمان ‘‘ نام رکھنے کا حکم

سوال

مین نے اپنے بیٹے کا نام"اشز الرحمان"  رکھا ہے۔ راہ نما ئی فرما دیں!

جواب

لفظ ’’ اشز ‘‘ کا معنیٰ ’’زیادہ سوکھا ہوا ‘‘ یا ’’زیادہ خشک‘‘ کے آتے ہیں، اس معنیٰ کے اعتبار سے ’’اشز الرحمان‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے، آپ کو چاہیے  کہ اپنے بیٹے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھیں، یا  کوئی اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھیں۔

ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب نام موجود ہیں، آپ حرف اور جنس منتخب کرکے نام منتخب کرسکتے ہیں۔

لسان العرب (5/ 361):

"شزز: الشزازة: اليبس الشديد الذي لا يطاق على تثقيفه، ويقال: هو الذي لا ينقاد للتثقيف. ويقال: شز يشز شزيزا. وشيء شز وشزيز: يابس جداً". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200865
تاریخ09-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں