داڑھی کے سٹائل اور کٹنگ کا حکم
سوال
آج کل داڑھی کے جو سٹائل اور کٹنگ بنائی جاتی ہے، اس کا حکم واضح کریں!
جواب
کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہےاور پورا جبڑا داڑھی کی حد ہے، اور بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے داڑھی کی مقدار ایک مشت ہے، اس سے زائد بال ہوں تو ایک مشت کی حد تک اس کو کاٹ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آج کل فساق وفجار جو داڑھی کو مختلف طریقے سے بناتے ہیں وہ سب ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200860
تاریخ09-05-2019

