بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے زیورات کی زکات کس پر لازم ہے؟

سوال

میری تین ماہ پہلے شادی ہوئی ہے، جس کے لیے  میں نے پانچ لاکھ کے قریب قرضہ لیا تھا، شادی پر میری بیوی کے والدین نے سوا چار تولہ سونا دیا تھا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا  اس سونے کی زکات مجھے دینی ہوگی جب کہ مجھ پر قرضہ بھی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیوی کے  ملکیتی سونے کی وجہ سے آپ پر اس سونے کی زکات لازم نہیں ہے، البتہ  سوا چار تولہ سونا جوکہ آپ کی بیوی کی ملکیت میں ہے،  اس سونے کے علاوہ اگر آپ کی اہلیہ کے پاس کچھ  بھی نقدی یا چاندی نہیں ہو تو سال مکمل ہونے پر اس سونے کی زکات ان پر بھی لازم نہیں ہوگی، تاہم اگر آپ کی اہلیہ کے پاس سوا چار تولہ سونے کے ساتھ چاندی یا نقدی بھی ہو  تو سال مکمل ہونے پر سونے کی اور چاندی یا نقدی کی کل مالیت معلوم کرکے کل کا ڈھائی فی صد بطورِ زکات ادا کرنا آپ کی اہلیہ پر لازم ہوگا، نیز زکات ایک ساتھ ادا کرنا ضروری نہیں حساب کرنے کے بعد  تھوڑی تھوڑی رقم بنیتِ زکات مستحقین زکات کو دینے سے بھی زکات ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200856
تاریخ09-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں