ظہر کی چار رکعت سنت قبلیہ اور فرض کے درمیان نفل پڑھنے کا حکم
سوال
کیا ظہر کےپہلے چار رکعت سنت اور فرض نمازکے درمیان نفل پڑھناجائز ہے؟
جواب
ظہر کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ پڑھنے کے بعد چار رکعت فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نفل پڑھنا چاہے تو اس وقت میں نفل پڑھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200845
تاریخ09-05-2019

