بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میراث: والدہ، بیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں، پاؤنڈ اور روپوں کی تقسیم

سوال

ایک آدمی کا ایک بیٹا 4 بیٹیاں اور اہلیہ اور والدہ حیات ہیں اور آدمی نے ترکہ میں 905 پونڈ اور 63420 روپے ترکہ میں چھوڑے  ہیں، اب شریعت کے مطابق ہر ایک کا حصہ بتادیں روپے میں بھی ۔پونڈ میں بھی!

جواب

مذکورہ مرحوم شخص کے ترکہ کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار یہ ہے کہ  کہ  سب سے پہلے مرحوم کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ میں سے مرحوم کے   حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالنے اور اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرضہ ہو  تو قرضہ کی ادائیگی کے بعد، اور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی مال میں سے وصیت کو نافذ کرنے کے بعد باقی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو۱۴۴ حصوں میں تقسیم کر کے اس میں سے 24 حصے مرحوم کی والدہ کو، 18 حصے مرحوم کی بیوہ کو، 34 حصے مرحوم کے بیٹے کو اور 17،17 حصے مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔

905 پاؤنڈمیں سے 150.83 پاؤنڈ مرحوم کی والدہ کو، 113.125 پاؤنڈ مرحوم کی بیوہ کو، 213.68 پاؤنڈ مرحوم کے بیٹے کو اور 106.84 پاؤنڈ مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔

63420 روپے میں سے 10570 روپے مرحوم کی والدہ کو، 7927.5 روپے مرحوم کی بیوہ کو، 14974.16 روپے مرحوم کے بیٹے کو اور 7487 روپے مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200838
تاریخ09-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں