بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لقمہ لینے سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا

سوال

امام نماز پڑھا رہا تھا کہ دورانِ قرأت ایک آیت چھوٹ گئی ، چھوٹنا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک صاحب نے لقمہ دیا، امام نے اسے ٹھیک کر لیا تو کیا اب سجدہ سہو واجب ہو گا؟

جواب

نماز میں امام کے قراءت میں بھول جانے اور پھرکسی نمازی کے لقمہ دینے پر اس آیت کو درست کرنے یا پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا ، نماز صحیح ہوگئی۔ البتہ مقتدیوں کو چاہیے کہ بلاضرورت امام کو لقمہ نہ دیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200836
تاریخ09-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں