روزہ میں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے خون کا سیمپل دینا
سوال
لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے خون کا سیمپل دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے?
جواب
جسم سے خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہٰذا روزے کے دوران خون ٹیسٹ کرانا جائز ہے، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200833
تاریخ09-05-2019

