بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال

سوال

 روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے احتمال کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہ کرے،  بلکہ صبح صادق سے پہلے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرلے، روزہ کی حالت میں مسواک استعمال کرنا چاہیے، یہ سنت بھی ہے، اس میں اجر وثواب بھی بہت ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200828
تاریخ08-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں