جگہ کی تنگی کی وجہ سے کیا امام سے ذرا پیچھے صف بنائی جا سکتی ہے؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ ہمارے دفتر میں نماز پڑھنے کے لیے ایک کمرہ مختص ہے، اس میں رمضان المبارک کے مہینے میں جگہ کم ہو جاتی ہے تو کیا پہلی صف امام اپنے ساتھ بنوا سکتا ہے یا اپنے سے اتنا پیچھے جتنا ایک امام اور ایک مقتدی کی صورت میں ہوتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جگہ کی قلت کی وجہ سے امام کے قریب ذرا سا پیچھے رہتے ہوئے (بایں طور کہ مقتدیوں کے قدم امام کے قدم سے پیچھے ہوں) صف بنائی جا سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

