3تولے سونا موجود ہے اور اس کے علاوہ 5000روپے پر زکات
سوال
اگر ایک عورت کے پاس 3تولے سونا موجود ہے اور اس کے علاوہ اس کے پاس 5000روپے سال بھر رہتے ہیں، تو اس کے لیے زکات کا نصاب کیا ہوگا؟
جواب
اگر سال کے مکمل ہونے پر اس قدر مال ہے تو سونا اور قم دونوں کی مجموعی مالیت کا ڈھائی فی صد زکات ادا کرنی ہوگی؛ اس لیے کہ یہ رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کی رقم سے بڑھ جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200810
تاریخ08-05-2019

