مشینری پر زکات کا حکم
سوال
کاروبار شروع کرتے وقت جو پیسے مشینوں کی خریداری یا دیگر سامان میں خرچ ہوتا ہے اس پر زکات ہے یا نہیں؟
جواب
اگر خریدی گئی مشینیں اور دیگر سامان(مشینری)تجارت کے لیے نہیں، بلکہ استعمال کے لیے ہے تو ان کی مالیت پر زکات نہیں ہے۔البتہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی اگر نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو یا ان کا مالک پہلے سے صاحبِ نصاب ہو تو سالانہ زکات فرض ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200793
تاریخ07-05-2019

