بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سونے کی خریداری کے لیے بہن کو رقم دی بہن نے سونا خرید لیا ہے، مگر ابھی حوالہ نہیں کیا، تو کیا اس پر زکات واجب ہوگی؟

سوال

میری ایک بہن سعودیہ میں رہتی ہیں، میں نے ان کو سونے کا بسکٹ خریدنے کے لیے پیسے دیے تھے، انہوں نے بسکٹ خرید بھی لیا ہے، لیکن ابھی تک مجھے دیا نہیں ہے، تو کیا اس بسکٹ کی زکات دینا مجھ پر لازم ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کی دی رقم سے جب آپ کی بہن نے سونے کا بسکٹ آپ کے لیے خرید لیا ہے، تو یہ بسکٹ آپ کی ملکیت میں آچکا ہے، اس لیے کہ آپ کی بہن سونے کی خریداری میں آپ کی وکیلہ  ہیں اور وکیل کے قبضہ کے ساتھ  ہی موکل کی ملکیت ثابت ہوجاتی ہے، لہٰذا اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں تو آپ کی  زکات کے سال مکمل ہونے پر اس سونے کے بسکٹ کو بھی کل مال زکات میں شامل کیا جائے گا اور کل کا ڈھائی فی صد بطورِ زکات ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا، البتہ اگر اس سونے کی خریداری کے بعد صاحبِ نصاب بنے ہوں تو سال مکمل ہونے پر زکات کے حساب میں اس سونے کو شامل کرکے زکات ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200781
تاریخ07-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں