بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر نشہ کرتاہے اور بیوی کو مارتاہے، توبیوی کیا کرے؟

سوال

کوئی آدمی اگر نشہ کرتا ہو  اور نشے کی وجہ سے اپنی بیوی کو مارتاہو تو  کیا اس آدمی سے اس کی بیوی آزادی لے سکتی ہے؟

جواب

اگر شوہر،  بیوی کے حقوق (نان ونفقہ) تو ادا کرتا ہے، لیکن نشہ کی وجہ سے بیوی کو مارتا پیٹتا ہے تو بیوی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرے اور عدالت ایسے آدمی کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔ اگر وسائل نہ ہونے کی بنا پر بیوی عدالتی کار روائی کی متحمل نہیں ہے تو خاندان یا علاقے کی با اثر شخصیات کی پنچائیت کے ذریعے معاملہ حل کیا جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008200773
تاریخ07-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں