بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈونیشن کے حصول کے لیے ویڈیو بنانا

سوال

میں ایک ویلفئیر ادارہ چلا رہا ہوں ، لوگوں کو اور خاص کر مخیر حضرات کو متوجہ کرنے اور ڈونیشن کے حصول کے لیے ہم تصاویر ویڈیوز بناتے ہیں، پھر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟

جواب

جان دار کی تصاویر و عکس بندی شرعاً ناجائز ہے، لہذا ٹرسٹ کی خدمات عوام میں اجاگر کرنے کے لیے جان دار کی عکس بندی کے بغیرمعلوماتی ویڈیوز  بنانے کی گنجائش ہے، تاہم ویڈیوز بنانے میں زکات و صدقات واجبہ کی رقم استعمال کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200769
تاریخ07-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں