شادی کے لیے وظیفہ
سوال
میری عمر 35 سال ہے اور میری بہن کی 40 سال دونوں کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی، رشتے آتے ہیں پھر لوٹ کر نہیں آتے میری والدہ اس وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں،کوئی وظیفہ بتادیجیے!
جواب
روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کر دعا کا اہتمام کریں۔ اور آپ اور آپ کی بہن( رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ) کا کثرت سے ورد کریں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200766
تاریخ07-05-2019

