بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر تراویح سے پہلے پڑھ سکتے ہیں؟

سوال

کیاخواتین تراویح سے پہلے وتر پڑھ سکتی ہیں؟

جواب

تراویح میں جو طریقہ منقول ہے وہ یہ ہے کہ پہلے عشاء  کے فرض اور سنت پڑھیں، پھر اس کے بعد تراویح پڑھیں،پھر اس کے بعد وتر کی نماز پڑھیں،یہ طریقہ سنت کے مطابق ہے۔ لیکن اگر کسی نے تراویح سے پہلے وتر کی نماز پڑھ لی تو بھی نماز ہوجائے گی ،دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے؛ لہٰذا عذر کے بغیر ایسے کرنا یا اس کی عادت بنانا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200763
تاریخ06-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں