بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کس چیز سے ٹوٹتا ہے ؟

سوال

روزہ توڑنے والی چیزیں کتنی ہیں؟ بالتفصیل جواب دیں!

جواب

ہر وہ چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے  انسان کے بدن  میں داخل ہوجائے، اور جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں صادر ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی سے۔

 اس کی جزئیات بہت زیادہ ہیں، لہذا یہاں ان سب کا لکھنا مشکل ہے، اس کی تفصیل کے لیے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم کی کتاب ”روزہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ کا مطالعہ مفید رہے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200754
تاریخ06-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں