زندہ شخص کی طرف سے عمرہ کرنا
سوال
ایسے شخص کے واسطے عمرہ کرنا جو حیات ہو، کیا جائز ہے؟
جواب
کسی ایسے شخص کے لیے جو حیات ہو عمرہ کرنا جائز ہے، اس کے دو طریقے ہیں:
1 ۔عمرہ اپنی طرف سے ادا کرے اور اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کردے، اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔
2 ۔ دوسروں کی طرف سے عمرہ ادا کرے، احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے، اور تلبیہ بھی ان کی طرف سے پڑھے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200726
تاریخ05-05-2019

