بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جوائنٹ فیملی میں کھانے کی ترتیب کیا ہو؟

سوال

رمضان میں ہم سب ایک دسترخوان پر سحری اور افطاری کرتے ہیں، جن میں بھائیوں کی بیویاں بھی ہوتی ہیں، پر مرد ایک طرف ہوتے ہیں اور عورتیں ایک طرف، کیا اس طرح سحری اور افطاری کرنا ٹھیک ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر گھر چھوٹا ہے، اور  الگ الگ سحری و افطاری، اور کھانے پینے کا اہتمام ممکن نہیں یا اس میں شدیدمشقت ہو ، تو خواتین کے لیے  سر پر دوپٹہ اوڑھ کر ایک طرف بیٹھ کر کھانے میں شرکت کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008200708
تاریخ04-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں