پلاٹ اگر اسی عرض سے لیا ہو کہ جب ضرورت پڑی تو بیچ دوں گا تو اس پر زکات کا حکم
سوال
پلاٹ اگر اسی غرض سے لیا ہو کہ جب ضرورت پڑی تو بیچ دوں گا تو اس پر زکات ہے یا نہیں ؟
جواب
مذکورہ صورت میں پلاٹ پر زکات لازم ہے۔ زکات کا سال پورا ہونے پر پلاٹ کی اس وقت کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے زکات واجب ہوگی۔
"و تعتبر القيمة يوم الوجوب، و قالا : يوم الأداء، و في السوائم يوم الأداء إجماعاً، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه'' ...الخ ( كتاب الزكاة ٢/ ٢٨٦ ط: سعيد). فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200701
تاریخ04-05-2019

