قیام اللیل کی جماعت میں شرکت
سوال
رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں امام کی اقتدا میں قیام اللیل پڑھنے کا کیا حکم ہے?
جواب
’’قیام اللیل‘‘ رات میں پڑھی جانے والی نفل نماز کو کہتے ہیں ، اور رمضان کی تراویح ، صلاۃ الکسوف اور صلاۃ الاستسقاء کے علاوہ کسی بھی طرح کی نفل نماز کا علی سبیل التداعی جماعت کے ساتھ پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، لہذا قیام اللیل تنہا ادا کرنی چاہیے، اس کی جماعت میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200687
تاریخ03-05-2019

