حیض کی حالت میں مسجد حرام کی چھت پر جانا
سوال
کیا ایامِ حیض میں مستورات مکہ مکرمہ میں حرم کی چھت پر جا سکتی ہیں?
جواب
جس طرح حالتِ حیض میں مسجد حرام میں داخل ہونا جائز نہیں، اسی طرح مسجدِ حرام کی چھت پر جانا بھی جائز نہیں، تاہم مسجدِ حرام کی حدود کے باہر صحن اور صفا مروہ اور اس جانب کے صحن میں اس حالت میں خواتین جا سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200686
تاریخ03-05-2019

