بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کبوتر سے یرقان کا علاج

سوال

ایک صاحب نے ہیپاٹائٹس کا علاج کبوتر سے کرنے کا طریقہ بتایا ہے، اس علاج میں جب تک مرض ختم نہیں ہوتا  تب تک کبوتر مرتے رہتے ہیں،  کیا اس طرح سے علاج کرنا اسلام میں درست ہے؟ 

جواب

اگر  ہیپاٹائٹس سی یا اس طرح کے موذی اور مہلک امراض کے علاج کے لیے تجربے سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ یہ طریقہ کار آمد ہے اور اس سے مرض واقعی ختم ہو جاتا ہے تو علاج کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی ، اور اگر اس کے علاوہ کوئی ایسا طریقہ علاج ہو جس میں کسی جان دار کی جان نہ جاتی ہو اور کوئی شرعی ممانعت بھی نہ ہو ہو تو وہ طریقہ علاج اختیار کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200684
تاریخ03-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں