عورت کے لیے نماز میں دونوں پاؤں ملا کر کھڑا ہونا
سوال
کیا عورت نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہونے کے وقت پیر کو ملاکے رکھے یا مرد کی طرح تفریق بمقدار چار انگشت رکھے؟
جواب
عورت کے لیے قیام ورکوع میں اپنے دونوں ٹخنوں کو ملانا بہتر ہے، کیوں کہ یہ اس کے لیے زیادہ ستر کا باعث ہے۔ جب کہ مرد کو دونوں ٹخنوں کے درمیان معتدل فاصلہ رکھنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200668
تاریخ03-05-2019

