35 تولہ سونے کی زکات کی مقدار
سوال
35 تولہ سونے پر کتنی زکات آئے گی؟
جواب
35 تولہ سونے کی زکات اگر سونے سے ہی نکالنی ہوتو اس سونے کا چالیسواں حصہ زکات میں دے دیا جائے، جس کی مقدار 10 گرام اور 206 ملی گرام بنے گی، اور اگر قیمت سے زکات نکالنی ہو تو جس دن زکات کا سال پورا ہو اس دن اس کی قیمتِ فروخت لگاکر اس کا ڈھائی فی صد زکات میں ادا کردیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200662
تاریخ02-05-2019

